صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1045

کتنی مسافت میں نماز قصر کرے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن اور ایک رات کو بھی سفر ہی کہا اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ و، ابن عباس چار برید کی مسافت کے سفر میں قصر کرتے اور افطار کرتے اور چار برید سولہ فرسخ کے ہوتے ہیں

راوی: آدم , ابن ابی ذئب , مقبری , مقبری کے والد , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ لَيْسَ مَعَهَا حُرْمَةٌ تَابَعَهُ يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ وَسُهَيْلٌ وَمَالِکٌ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

آدم، ابن ابی ذئب، مقبری، مقبری کے والد، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والی کسی عورت کیلئے حلال نہیں کہ ایک رات کا سفر کرے اس حال میں کہ اس کے ساتھ اس کا کوئی رشتہ دار نہ ہو جس سے نکاح حرام ہے۔ یحیی بن ابی کثیر وسہل و مالک نے مقبری سے انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet (p.b.u.h) said, "It is not permissible for a woman who believes in Allah and the Last Day to travel for one day and night except with a Mahram."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں