صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کسوف کا بیان ۔ حدیث 1035

نماز میں آیت سجدہ تلاوت کرنے پر سجدہ کرنے کا بیان

راوی: مسدد , معتمر , معتمر کے والد , بکر ابورافع

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي بَکْرٌ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّی أَلْقَاهُ

مسدد، معتمر، معتمر کے والد، بکر ابورافع سے روایت کرتے ہیں ابورافع نے بیان کیا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ پڑھی اور سجدہ کیا میں نے کہا یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اس (سورہ) میں ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سجدہ کیا اس لئے برابر سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ میں آپ سے مل جاوں

Narrated Abu Rafi: I offered the 'Isha' prayer behind Abu Huraira and he recited Idhas-Sama' Un-Shaqqat, and prostrated. I said, "What is this?" Abu Huraira said, "I prostrated behind Abu-l-Qasim and I will do the same till I meet him."

یہ حدیث شیئر کریں