سورت اذالسماءانشقت میں سجدہ کرنے کا بیان
راوی: مسلم بن ابراہیم , ومعاذ بن فضالہ , ہشام , یحیی , ابوسلمہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَا أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَرَأَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ بِهَا فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَلَمْ أَرَکَ تَسْجُدُ قَالَ لَوْ لَمْ أَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ لَمْ أَسْجُدْ
مسلم بن ابراہیم ، ومعاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی ، ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ پڑھتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اس میں سجدہ کیا، میں نے پوچھا کہ اے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیا میں نے تمہیں سجدہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سجدہ کرتے ہوئے نہ دیکھتا تو میں سجدہ نہ کرتا۔
Narrated Abu Salma: I saw Abu Huraira reciting Idha-Sama' un-Shaqqat and he prostrated during its recitation. I asked Abu Huraira, "Didn't I see you prostrating?" Abu Huraira said, "Had I not seen the Prophet prostrating, I would not have prostrated."