سورج گرہن میں پہلی رکعت کے طویل کرنے کا بیان
راوی: محمود بن غیلان , ابواحمد , سفیان , یحیی , عمرہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِهِمْ فِي کُسُوفِ الشَّمْسِ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ فِي سَجْدَتَيْنِ الْأَوَّلُ الْأَوَّلُ أَطْوَلُ
محمود بن غیلان، ابواحمد، سفیان، یحیی ، عمرہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو سورج گرہن میں نماز پڑھائی اور دو رکعت چار رکوع کے ساتھ پڑھیں، جن میں پہلی رکعت دوسری سے طویل تھی۔
Narrated Aisha: The Prophet led us and performed four bowing in two Rakat during the solar eclipse and the first Raka was longer.