ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ اونٹوں سے کم میں زکوة نہیں ہے اور پانچ اوقیوں سے جو چاندی کم ہو اس میں زکوة نہیں ہے اور پانچ وسق سے جو غلہ کم ہو اس میں زکوة نہیں……
کتاب الزکوة
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 579
ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کھجور پانچ وسق سے کم ہو اس میں زکوة نہیں ہے اور جو چاندی پانچ اوقیہ سے کم ہو اس میں زکوة نہیں ہے اور پانچ اونٹوں سے کم میں زکوة……
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 580
محمد بن عقبہ نے پوچھا قاسم بن محمد بن ابی بکر سے کہ میں نے اپنے مکاتب سے مقاطعت کی ہے ایک مال عظیم پر تو کیا زکوة اس میں واجب ہے قاسم بن محمد نے کہا کہ ابوبکر صدیق کسی مال میں سے زکوة نہ لیتے تھے ۔……
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 581
قدامہ بن مظعون سے روایت ہے کہ جب میں عثمان بن عفان کے پاس اپنی سالانہ تنخواہ لینے آیا تو مجھ سے پوچھتے کہ تمہارے پاس کوئی ایسا مال ہے جس پر زکوة واجب ہو اگر میں کہتا ہاں تو تنخواہ میں سے زکوة اس مال……
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 582
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر کہتے تھے کسی مال میں زکوة واجب نہیں ہوتی جب تک اس پر کوئی سال نہ گزرے ۔……
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 583
ابن شہاب نے کہا کہ سب سے پہلے معاویہ نے تنخواہوں میں سے زکوة لی ۔……
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 584
کئی ایک لوگوں سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جاگیر کر دی تھیں بلال بن حارث مزنی کو کانیں قبیلہ کی جو فرح کی طرف ہیں تو ان کانوں سے آج تک کچھ نہیں لیا جاتا سوائے زکوة کے ۔……
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 585
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رکاز میں پانچواں حصہ لیا جائے گا ۔……
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 586
قاسم بن محمد سے روایت ہے کہ حضرت ام المومنین عائشہ پرورش کرتی تھیں اپنے بھائی محمد بن ابی بکر کی یتیم بیٹیوں کی اور ان کے پاس زیور تھا تو نہیں نکالتی تھیں اس میں سے زکوة ۔……
موطا امام مالک – جلد اول – کتاب الزکوة – حدیث 587
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر اپنی بیٹیوں اور لونڈیوں کو سونے کا زیور پہناتے تھے اور ان کے زیوروں میں سے زکوة نہیں نکالتے تھے ۔……